(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ منیب سلطان چیمہ نے درج ذیل کرایوں کا ذکر کیا:
4 کلومیٹر تک کے سفر کے لیے 20روپے
8 کلومیٹر تک کے لیے 25روپے
12 کلومیٹر تک کے لیے 30روپے
16 کلومیٹر تک کے لیے 35روپے
علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں (آخر سے آخرسٹاپ تک کا سفر) کے لیے 40 روپے کردیئے گئے۔
واضح رہے کہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کام کرنے والی خواتین اور طالبات کو کرایہ میں کمی کے کارڈ بھی جاری کرنے والی ہے۔ محکمہ بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی سہولت کے لیے پہلے ہی مفت سواری کارڈ جاری کر چکا ہے۔