(24 نیوز) نیب کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ توشہ خانہ میں تحائف کی رقوم کی ادائیگی اور تحفوں کی فروخت سے متعلق ریکارڈ کے حصول کا آغاز کردیا ہے۔
نیب کی جانب سے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف میں بڑے پیمانے پر بدعنوانیوں کی شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا جبکہ آئندہ چند دن میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور سابق وزراء کے خلاف قانونی کارروائی ہونے کا امکان بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: موجودہ حکومت معاشی تباہی کی ذمے دار قرار
اس کے علاوہ توشہ خانہ کیس میں ملوث سابق حکومت کے حکام کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیب کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ عمران خان سمیت سابق کابینہ کے ارکان کو ملنے والے اور ظاہر کردہ تحائف کی تعداد اور رقوم میں واضح فرق ہے۔