حمزہ شہباز کیخلاف نیب درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Nov 18, 2022 | 17:59:PM

(24نیوز)سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی حمزہ شہباز کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کیخلاف نیب درخواست پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 24 نومبر کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا۔

یاد رہے کہ نیب نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے قبل آگاہ کرنے کا لاہور ہائی کورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں