(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خطاب سے یقین ہو گیا ہے کہ عمران خان کو کوئی گولی نہیں لگی۔
مریم اورنگزیب کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان کو غم ہے ان کا لانگ مارچ ورک فرام ہوم میں تبدیل ہو گیا ہے،عمران خان صحت مند ہے لیکن وہ بہتان تراشی کر رہے ہیں، عمران صاحب ! عوام پاگل اور بے وقوف نہیں۔جس وقت عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو انہوں نے کہا کہ امریکی سازش ہو گئی ہے،عمران خان ایک بہروپیا ہے، جھوٹ بول کر بھیس بدلتا ہے، وہ جھوٹ بول کر سمجھتا ہے کہ عوام ان کے جھوٹ میں آ جائے گی۔
آج ان لوگوں کے لئے سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے جو عمران خان کی بات پر یقین کرتے ہیں،تحریک عدم اعتماد آئینی طریقے سے آئی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوئی، عمران خان کے اتحادیوں نے ان کے خلاف ووٹ دیئے، عمران خان کی پارٹی کے ارکان نے یہ جانتے ہوئے کہ ہم نااہل ہو سکتے ہیں، ان کے خلاف ووٹ دیا، اقتدار بچانے کے لئے عمران خان نے بند کمرے میں آرمی چیف کو تاحیات تعیناتی توسیع دینے کی پیشکش کی،عمران خان نے کمرے سے باہر میر جعفر، میر صادق، نیوٹرل جانور ہوتا ہے جیسے بیانات دیئے،۔
تحریک عدم اعتماد جب اپوزیشن نے پیش کی تو ان کے اسپیکر نے اسے جمع کی، اس وقت کے اسپیکر نے اس پر بحث کرنے کی مہلت دی اور ووٹنگ کی اجازت دی، جب انہیں یقین ہو گیا کہ تحریک اعتماد کامیاب ہو رہی ہے تو انہوں نے بیرونی سازش کا بیانیہ اپنایا، تحریک عدم اعتماد کو عمران خان نے امریکی سازش کا نام دیا اور پھر اس پر یو ٹرن لیا، عمران خان جھوٹ بول کر بھیس بدل کر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں، جب تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے لگی تو انہوں نے کہا کہ وہ ملک بند کر دیں گے،عمران خان نے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی، سائفر پر کھیلنے کا کہا، عمران خان نے اپنے دور میں خارجہ پالیسی کا جنازہ نکالا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے، انہوں نے ملکی مفادات کو بیچنے کی بات کی، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو رہی تھی تو انہوں نے نہ صرف وفاق بلکہ پنجاب میں آئین شکنی کروائی، ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والا شخص آج امریکہ سے معافیاں مانگنے کی بات کرتا ہے، عمران خان عوام کے سامنے مدینہ کی ریاست بنانے کی بات کرتے ہیں اور پچھلے دروازے سے وارداتیں ڈالتے ہیں، عمران خان نے توشہ خانہ کی گھڑیاں خریدے بغیر فروخت کیں، عمران خان نے توشہ خانہ میں دکان لگائی ہوئی تھی، ہماری گھڑی ہمیں وقت بتاتی ہے، عمران خان کی گھڑی نے عمران خان کی اوقات بتائی ہے،آج اڑتیس گھنٹے گذر گئے، ان کی قانونی مشاورت مکمل نہیں ہوئی۔
عمران خان اتنا خرچ کر کے وکیلوں کی فیسوں پر پیسہ لگانے کی بجائے رسیدیں فراہم کریں،عمران خان نے گھڑی چوری کی، توشہ خانہ میں پیسے جمع نہیں کروائے تھے، انہوں نے عمر فاروق کو گھڑی فروخت کی۔