خادم حسین رضوی کے عرس کی تیاریاں کل سے شروع ہوں گی:سعد رضوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امیر تحریک لبیک سعد رضوی نے کہا کہ مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کے عرس کی تیاریاں کل سے شروع ہوں گی،عرس کی تقریبات تین روز 19,20,21 نومبر تک جاری رہے گی،ملک کے حالات صرف اس وقت ٹھیک ہوسکتے ہیں جب ہم اس ملک کو ٹھیک راستے پر لے کر جائیں گے وہ راستہ لاالااللہ کا ہے ۔
مذہبی و سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو لاالااللہ کے نعرے پر بنایا گیا تھا مگر 70سال سے اس نعرے کے ساتھ غداری ہورہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ تقریبات میں پاکستان بھر سے مذہبی شخصیات عرس میں شرکت کریں گی،علامہ خادم رضوی نے ہمیشہ نبی پاکؐ کا مقدمہ اٹھایا اور ہمیشہ کھڑے رہے۔
ریاستی نااہلوں نے تمام کوششوں کے باوجود علامہ خادم رضوی مرحوم کی آواز بند کرنے کی کوشش کی ،علامہ خادم رضوی کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہیں،ملک جس مقصد کے لئے بنایا گیا جب سے اس رستے پر نہیں چلے گا اس کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے،70کے بعد بننے والی تمام جماعتیں امپورٹڈ ہیں۔