جنوبی وزیرستان: چگملائی بازار میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

Nov 18, 2022 | 19:01:PM

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں 2افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ چگملائی بازار میں عبدالسلام نامی شہری کی دکان کے قریب ہوا جس میں شاہ گلزار اور مصطفی نامی دو افراد جاں بحق ہوگئے،دھماکے بعد فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا  جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو علاج کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل بھی خبیرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گھی اور  تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں

مزیدخبریں