واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)واٹس ایپ میں بزنس ڈکشنری فیچر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
برازیل میں ہونے والی واٹس ایپ بزنس کانفرنس کے موقع پر میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے بزنس ڈکشنری فیچر کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اس فیچر سے صارف ایپ کے اندر رہتے ہوئے کیٹیگری یا نام سے کاروباری اداروں کو سرچ کرسکیں گے۔اسی طرح صارفین کو ڈکشنری آپشنز بھی دستیاب ہوں گے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہمارا بنیادی مقصد صارفین کو کسی کاروباری ادارے کی مختلف اشیا کو ڈھونڈ کر واٹس ایپ چیٹ کے اندر ہی خریدنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔
During today's WhatsApp Business Summit in Brazil, our team announced an exciting upcoming feature that will allow customers to search your business directly on @WhatsApp. Intrigued? Read more about it here ????https://t.co/QnieWi1RsJ
— WhatsApp Business (@whatsappbiz) November 17, 2022
واضح رہے کہ میٹا کی جانب سے کافی عرصے سے واٹس ایپ کے اندر رہتے ہوئے اشیا کی خریداری کو ممکن بنانے پر کام کیا جارہا ہے اور یہ فیچر اس حوالے سےایک بڑا قدم ہے۔