پنجاب کابینہ اجلاس، پولیس کی 3 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری 

Nov 18, 2022 | 19:41:PM
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی، پنجاب پولیس، 3ہزار خالی اسامیوں، بھرتی کی منظوری،
کیپشن: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کی 3 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاچوتھا اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ نے گنے کی سپورٹ پرائس 300 روپے کرنے کی منظوری دیدی،احساس راشن رعایت پروگرام میں بینک آف پنجاب کو شامل کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی،کابینہ نے ڈی جی ریسکیورضوا ن نصیر کو گریڈ21 دینے کی منظوری دیدی۔
کابینہ نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کے ضابطہ کار کی بھی منظوری دیدی،اجلاس میں پنجاب میں الیکٹرک رکشے چلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکسز کی مد میں 50 فیصد رعایت دیں گے ۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب پولیس کی 3 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیدی جبکہ سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے کنٹریکٹ میں 2 سال توسیع کردی گئی، ہواوے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے معاہدے کی اصولی منظوری بھی دیدی گئی۔
کابینہ نے ایل ڈی اے ٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی، سرگودھااور بہاولپور کو متعلقہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سٹی ایریا قرار دینے کی منظوری دی گئی۔
پنجاب کابینہ نے پنجاب ڈرگ رولز میں ترمیم ،صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کی ری ویمپنگ کی بھی منظوری دی، وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کمیشن آن سٹیٹ آف وویمن کی سالانہ رپورٹ ، حکومت پنجاب کے اکاﺅنٹس کے بارے آڈٹ رپورٹس ،پبلک سیکٹر انٹرپرائز گورنمنٹ آف پنجاب آڈٹ اکاﺅنٹ کے آڈٹ کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ چیئرمین زکوةٰ و عشر کونسل کی تعیناتی کے قواعدوضوابط کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی او کا ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمرے لگانے کا فیصلہ