عمران خان کا حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ

Nov 18, 2022 | 19:52:PM

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان  نے ایک مرتبہ پھر حکومت کو بڑا سرپرائز دینے  کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے حکومت مخالف حقیقی آزادی مارچ کے معاملے پر عمران خان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہے،ذرائع  کا کہنا ہے کہ  حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ فیض آباد میں ڈالے جانے کا قوی امکان ہے، حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ کس جگہ ہوگا تعین کر لیا گیا، حقیقی آزادی مارچ کا پڑاؤ فیض آباد میں ڈالنے کا قوی امکان ہے۔

 زمان پارک میں حکومت کوٹف ٹائم دینے کے مشاورتی عمل میں تیزی آگئی  ، 2روز قبل عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں شاہ محمود،اسدعمر ودیگرشریک تھے،پی ٹی آئی کا مطالبات کی منظوری کیلئے مختلف آپشنز پر غور جاری ہے ۔

رہنماؤں نے تجویز دی ہے کہ راولپنڈی پہنچ کر مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دی جائے، جب تک حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی دھرنا دیا جائے، حکومت قبل از وقت انتخابات کا اعلان نہیں کرتی تو اسلام آباد کی جانب بڑھا جائے۔

مزیدخبریں