(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے چین سے دو لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دےدی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے چین سے دو لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دےدی ۔
چینی کمپنی نے سب سے کم قیمت کی بولی دی ،چین سے حکومتی بنیادوں پر یوریا درآمد کی جائے گی ،ای سی سی نے آذربائیجان سے 35 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دےدی ۔اقتصاری رابطہ کمیٹی نے ٹی سی پی کو مزید سستے آپشن تلاش کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمد پر اضافی پریمیئم قیمت میں شامل کرنے کی اجازت دی گئی،ای سی سی نے وزارت ہاو¿سنگ کیلئے11 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ اجلاس، پولیس کی 3 ہزار خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری