(24 نیوز)بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں سے ہتھیار،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمدکیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہوشاب میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن ایم ایٹ پر سکیورٹی فورسز اور سویلینز کو نشانہ بنانے کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے کے قریب ہیلی کے ذریعے سکیورٹی فورسز دستے اتارے گئے،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2دہشت گردمارے گئے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ سکیورٹی فورسزکابلوچستان میں امن وترقی کوسبوتاژ کرنے کی ہرکوشش ناکام بنانے کاعزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی