(24 نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کی ذیلی تنظیم ملگری وکیلان کے صوبائی آرگنائزر رضا اللہ خان قاتلانہ حملے کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے، رضا اللہ خان ایڈووکیٹ خیبرپختونخوا بار کونسل کے رکن بھی تھے، انکی نمازجنازہ کل صبح 11 بجے پشتخرہ بالا میں ادا کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق رضا اللہ خان ایڈووکیٹ کو اپنے دفتر میں فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا، وہ ایل آر ایچ میں زیرعلاج تھے،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، اے این پی پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے رضا اللہ خان ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہارکیاہے۔
ایمل ولی خان کاکہناہے کہ رضا اللہ خان ایک نڈر وکیل، مخلص سیاسی کارکن اور باچاخان کے سچے سپاہی تھے، انکی وفات سے عوامی نیشنل پارٹی اور ملگری وکیلان ایک سچے اور مخلص کارکن سے محروم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی انتقال کر گئے