(ویب ڈیسک)بغداد شمالی عراق میں ایندھن کے ٹینک میں دھماکے سے کم از کم 11 افراد ہلاک اور ایک مکان تباہ ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی رسپانس چیف سمن نادر نے اے ایف پی کو بتایا کہ سلیمانیہ میں دھماکہ جمعرات کی شام ہوا اور اس میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے، دھماکے کا الزام ٹینک سے گیس کے اخراج پر لگایا گیا،جنگ سے تباہ شدہ عراق کا زیادہ تر بنیادی ڈھانچہ خستہ حال ہے اور سانحات عام ہیں۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں 2افرادجان کی بازی ہار گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دھماکہ چگملائی بازار میں عبدالسلام نامی شہری کی دکان کے قریب ہوا جس میں شاہ گلزار اور مصطفی نامی دو افراد جاں بحق ہوگئے،دھماکے بعد فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو علاج کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے۔