غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری 

Nov 18, 2023 | 09:49:AM

(ویب ڈیسک)پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بہترین ہمسایہ ملک ہونے کا کردار ادا کیا جسکی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی,31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا, افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ 

 چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراغدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں, غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ 

17 نومبر کو 2398 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔ 2398 افغان شہریوں میں 691 مرد، 558 خواتین اور 1149 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کیلئے 213 گاڑیوں میں 490 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔ اب تک کل 232,862 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں