(ملک اشرف) ضمانت کے باجود خدیجہ شاہ کی کسی اور مقدمہ میں گرفتاری پر پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔
ضمانت کے باجود خدیجہ شاہ کی ایک اور مقدمہ میں گرفتاری کا معاملہ، خدیجہ شاہ کی جانب سے آئی جی اور سی سی پی او لاہور کیخلاف دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی 20 نومبر (پیر) کو درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرارآفس نےسماعت کےحوالےسےکازلسٹ جاری کردی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو طلب کررکھا ہے۔
دوسری جانب سانحہ نو مئی میں ملوث خدیجہ شاہ کی نظربندی کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے،خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین نے نظر بندی کو چیلنج کیا،درخواست میں وفاقی حکومت ،ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی بدنیتی پر مبنی ہے خدیجہ شاہ کو قانون کے منافی نظربند کیاگیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت خدیجہ شاہ کولاہورکی حدود سے باہر لے کر جانے سے روکنےکاحکم دے، عدالت نظربندی کے نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قراردے۔