(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں امیرمقام اور اقبال ظفر جھگڑا میں آخر کار صلح ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے دونوں لیگی رہنماؤں کے درمیان غلط فہمیاں دور کیں، پشاور میں دونوں رہنماؤں نے کیپٹن صفدر کی موجودگی میں ایک دوسرے کو گلے لگایا اور گلے شکوے دور کر دیئے,ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر عام انتخابات نزدیک آتے ہی سیاست کے میدان میں متحرک ہوگئے ہیں، نوازشریف کی ہدایت پر کیپٹن( ر) صفدر نے سینئر رہنما اقبال ظفر جھگڑا کو منایا۔
بتایا گیا ہے کہ کیپٹن( ر) صفدر اب امیر مقام کو لیکر سابق وزیراعلیٰ سردار مہتاب عباسی کے پاس جائیں گے، سردار مہتاب عباسی اور مرتضی جاوید عباسی کے اختلافات بھی ختم کروائے جائیں گے۔
یاد رہے کہ امیر مقام ن لیگ کے خیبرپختونخوا کے صدر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قیمتیں تبدیل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی