(عامر شہزاد) عاصمہ ارباب عالمگیر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کےعہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
پشاور سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ ارباب عالمگیر نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر انہوں نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بازی پلٹ گئی، 2اہم سیاسی شخصیات میں صلح، گلے شکوے دور
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں عاصمہ جہانگیر نے لکھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداروں سے اختلاف کی وجہ سے مستعفی ہوئیں، ان عہدیداروں کی وجہ سے پارٹی خیبر پختونخواہ میں کمزور ہوئی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ بی بی شہید کے وقت سے پارٹی کے لئے قربانیاں دیتے رہے، کچھ مرکزی اور صوبائی عہدیدار یہ برداشت نہیں کر سکتے۔