بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

Nov 18, 2023 | 12:17:PM

 (24نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی کیسز کی تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، درخواست گزار کو آئے روز کسی نئے کیس میں طلب کرلیا جائے گا ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو کیسز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ہیں، استدعا ہے کہ عدالت انکوائریز، مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:  بازی پلٹ گئی،2اہم سیاسی شخصیات میں صلح، گلے شکوے دور 

مزیدخبریں