ویزا منظور، راحت فتح علی خان امریکا روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ویزہ حاصل کرنے میں کامیاب، 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
حال ہی میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے گلوکار استاد راحت فتح علی خان کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے کنسرٹ میں شرکت کیلئے ویزا جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
بعد ازاں گلوکار راحت فتح علی خان بااثر پاکستانی تاجر ریحان صدیقی جو کہ تقریب کے منتظم اور امریکا میں مختلف ریڈیو چینلز کے مالک ہیں انکے تعاون سے امریکا کا ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ریحان صدیقی نے راحت فتح علی خان کے ویزا کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ایک پٹیشن دائر کی اور امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن سے بھرپورحمایت حاصل کی۔
جیکسن نے نہ صرف ریحان صدیقی کی پٹیشن کی توثیق کی بلکہ امریکی سفیر کو ذاتی طور پر ایک خط لکھ کر پاکستانی کمیونٹی میں ریحان صدیقی کے موقف پر زور دیتے ہوئے اور درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ممکنہ نتائج کی وارننگ جاری کرتے ہوئے ایک اضافی قدم اٹھایا۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے بازو پر کارٹون کا 'ٹیٹو' بنوالیا
کانگریس کی رکن خاتون جیکسن کی جانب سے بھرپور حمایت اہم ثابت ہوئی، جس کے نتیجے میں ایک تیزی سے قرارداد سامنے آئی اور ایک ہفتے کے اندر، راحت فتح علی خان کو ان کے امریکی ویزا کی منظوری مل گئی۔
یاد رہے کہ ویزا حاصل کرنے کے بعد راحت گزشتہ شب 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ آج 18 نومبر 2023ء کو ایسوسی ایشن آف پاکستانی فزیشنز آف نارتھ امریکا کے زیرِ اہتمام میوزیکل شو میں آواز کا جادو جگائیں گے۔