(اشرف خان) ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے سٹاک لیول معاہدہ طے ہونے پر سرمایہ کار سرگرم رہے، آئی ایم ایف کے بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے، مہنگائی کی شرح کم ہونے پر سرمایہ کار شرح سود میں کمی کی توقع کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کتنا سستا ہوا؟
ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1671 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس سے 3 فیصد اضافے سے 57063 پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 57750 رہی اور کم ترین سطح 55644 رہی، 118 ارب روپے مالیت کے 3 ارب 80 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 328 ارب روپے بڑھ کر 8281 ارب روپے ہوگئی۔