سعودی عرب: گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی الشرقیہ میونسپلٹی نے گاڑی مالکان کو بڑی خوشخبری سنا دی، الیکٹرک گاڑیوں کے لئے 4 چارجنگ پوائنٹس کا افتتاح کر دیا گیا۔
انٹرنیشنل خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے الخبر کورنیش پر الیکٹرک گاڑیوں کے 4 چارجنگ سٹیشنز کا افتتاح کر دیا، الشرقیہ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ الیکٹرک چارجنگ سٹیشن کی پہلی کھیپ ہے۔ آئندہ مزید سٹیشنز کھولے جائیں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو عمر قید اور سزائے موت؟ عدالت سے بڑی خبر آ گئی
میونسپلٹی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایک بار گاڑی چارج کرانے کے بعد 500 کلو میٹر سے زیادہ چلائی جا سکے گی، نئے آلات ماحول دوست ہیں، عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں صارفین کو سروس کی سہولت حاصل ہو گی، سٹینڈرڈ چارجنگ آلات کے ذریعے سروس مہیا ہو گی، عوام میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو رواج دینا چاہتے ہیں، دیگر مقامات پر بھی مزید چارجنگ اسٹیشنز کھولنے کی تیاری جاری ہے۔
علاوہ ازیں دبئی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، رہائشی اب پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کے لیے کرایہ ’فیس ریڈنگ‘ کے ذریعے ادا کر سکیں گے، اس نئے طریقہ کار کے بعد پلاسٹک کارڈز، ٹکٹ، کریڈٹ کارڈز اور ’نول‘’کی ضرورت نہیں رہے گی۔