عام انتخابات: نتائج کی تیاری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری، حتمی کنٹرول نادرا کے پاس

Nov 18, 2023 | 15:21:PM

(24 نیوز) عام انتخابات 2024 کے نتائج کی تیاری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہو گی جبکہ حتمی کنٹرول نادرا کے پاس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اپنا سرور ہی موجود نہیں، الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے نادرا کے سرور کا سہارا لے گا، الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ طے پا گیا، الیکشن کمیشن نادرا کے سرور ہوسٹنگ کی مد میں رینٹ ادائیگی کرے گا، عام انتخابات کے نتائج نئے سافٹ وئیر الیکشن مینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم بری ہو گئے

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم ڈیجیٹل اور مینیوئل طریقوں سے چلایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ کر لیا، الیکشن کمیشن نے متختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے تجربہ کیا، پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ اسٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے، ریٹنرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینیول طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہر ریٹرننگ افسر کو 4، 4 ڈیٹا انٹری آپریٹرز دیے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ٹریننگ دے دی ہے، ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجیں جا سکیں گے۔

مزیدخبریں