امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلد بلوم کی قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی جس میں عام انتخابات اور غزہ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر اور نوازشریف نے تجارت، معیشت، موسمیاتی تغیر، سلامتی و علاقائی استحکام سمیت خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
نوازشریف نے غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کے مسئلے کو اجاگر کیا اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ انہوں نے لڑائی اور ہلاکتوں کا سلسلہ فوری روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ عوام کو فی الفور طبی اورانسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جہانگیر ترین سے ملاقات
امریکی سفیر نے نواز شریف کو اپنی ترجیحات سے متعلق آگاہ کیا۔