190 ملین پاﺅنڈ سکینڈل؛ نیب ٹیم کی چیئرمین پی ٹی آئی سے پونے 7 گھنٹے تفتیش

Nov 18, 2023 | 18:29:PM

(ارشاد قریشی)نیب ٹیم نے 190 ملین پاﺅنڈ سکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج کی تفتیش مکمل کرلی،نیب ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گئی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب ٹیم پونے 7 گھنٹے تک اڈیالہ جیل موجود رہی،نیب ٹیم شام سوا 4 بجے اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوئی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مختلف دستاویزات سے متعلق سوالات پوچھے گئے،نیب ٹیم میں سربراہ سمیت 2 نئے افسران شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب کی نماز جنازہ ادا، سپریم کورٹ کے جج سمیت کس کس نے شرکت کی؟ خبر پڑھیے

مزیدخبریں