(24 نیوز)چکوال میں نجی مدرسہ میں زیر تعلیم طلباسے 2اساتذہ کی مبینہ زیادتی کاواقعہ پیش آیا،صدر پولیس نے مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی کا کہناتھا کہ میرے بیٹے سمیت 14طلباکو ذیشان اور انیس نے زیادتی کا نشانہ بنایا،زیادتی کا نشانہ بننے والے طلباکی عمریں 12اور 14سال بتائی جاتی ہیں،ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کانشان بناتے تھے،ذرائع کاکہنا ہے کہ پولیس نے ملزم انیس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب کی نماز جنازہ ادا، سپریم کورٹ کے جج سمیت کس کس نے شرکت کی؟ خبر پڑھیے