گرج چمک کیساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی، تاہم شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہےگا۔
اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مو سم خشک جبکہ مری،گلیات اورگردونواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،تاہم صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے۔
مزید پڑھیں:آلودگی میں پاکستان کا کونسا شہر پہلے نمبر پر رہا؟
رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں مو سم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔