عمران خان کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،عامر میر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی،اس حوالے سے چودھری پرویز الٰہی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔
عامر میرنے کہاکہ جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی اجازت درکار ہوتی ہے،عمران خان سے ملاقات کیلئے کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ نے کبھی درخواست نہیں کی۔صوبائی وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ اگر ملاقات کی درخواست ہی نہیں آئی تو ملاقات کیسے ہو گئی،چودھری پرویز الٰہی جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کپتان شان مسعود سے متعلق تشویشناک خبر