(24 نیوز)کراچی میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے سلسلے میں امتحانی مرکز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس کے مطابق ایکسپو سینٹر میں عام افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ صرف طلبہ ایڈمٹ کارڈ دکھا کر امتحانی مرکز میں داخل ہوسکیں گے اور امتحانی عملے کو بھی ایکسپو سینٹر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی سے نقل اور دیگر ممنوعہ ذرائع کے استعمال کو روکا جاسکے گا،کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ 144کے نفاذ کا مقصد پرامن ماحول میں ٹیسٹ منعقد کرانا ہے،پابندی سے ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں بیرونی عمل دخل سے بچا جاسکے گا جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر متعلقہ تھانے کو بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا بچوں کے عالمی دن کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان