سموگ :سکولز، دفاتر اور پارکس پر پابندی میں توسیع،موٹروے بند،لاہور میں سورج نمودار ہوگیا
تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی،ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر 24 نومبر تک مکمل پابندی ہو گی،دونوں شہروں میں آؤٹ ڈور ڈائننگ میں شام 4بجے تک پابندی ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی ہوگئی، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے سے دوسرے نمبر پر آگیا ہے.
صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں آج دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، شہر کا اے کیو آئی 449 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اولیا کے شہر ملتان میں فضائی آلودگی کا معیار 318 ہو گیا ہے تاہم بھارت کا شہر دہلی1226 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا۔
ماہرین موسمیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شدت میں مزید کمی کی پیشگوئی کی ہے۔
کئی روز سے پنجاب کی فضا کو آلودہ اور شہریوں کو انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار کرنے والی دھند کی شدت میں کمی آگئی، شمالی علاقوں سے آنے والی تیز اور سرد ہواؤں نے پنجاب کی گرد آلود فضا کو صاف کردیا۔
دوسری جانب لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد حاضری کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی،ملتان اور لاہور میں تعمیراتی سرگرمیوں پر 24 نومبر تک مکمل پابندی ہو گی،دونوں شہروں میں آؤٹ ڈور ڈائننگ میں شام 4بجے تک پابندی ہوگی۔
ٹیک اوے پر رات 8بجے تک تمام ریسٹورنٹس پر پابندی ہو گی،نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا،تمام مارکیٹیں،دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنا ہوں گے۔
فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہو گی،ملتان اور لاہور میں ایچ ٹی وی گاڑیوں کے داخلے پر 24 نومبر تک پابندی ہوگی۔
پنجاب کے دیگر 16اضلاع میں تعلیمی اداروں اور پارکوں میں عوام پر داخلے پر 24 نومبر تک پابندی عائد کی گئی ہے،لاہور میں آتش بازی پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت
دفاتر میں نصف عملہ کے ساتھ کام کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی،ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثناء ہو گا۔
سکولز ، کمرشل مارکیٹیں اور پارکس سمیت تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی ہے،ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے یا آن لائن منتقل ہونگے۔
تمام تر کمرشل مارکیٹوں کی بندش میں 24 نومبر تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،پارکس ، چڑیا گھر ، تاریخی مقامات،پلے لینڈ اور عجائب گھر 24 نومبر تک بند رہیں گے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ، ایم 4 پیرعبد الحکیم سے ملتان ، ایم 5ملتان سے سکھر ، ایم 11 لاہور،سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کے باعث بند کردیا گیا ۔