اجوکادوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول "ٹرنک ٹیلز"کےساتھ اختتام پذیر

الحمراء اورحکومت پنجاب کے تعاون سے ہونےوالے فیسٹیول میں 12 ممالک کے تھیٹر گروپوں نے حصہ لیا

Nov 18, 2024 | 09:50:AM
اجوکادوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول
کیپشن: اجوکادوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول میں کھیل"ٹرنک ٹیلز"کا ایک منظر
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الحمرا میں ہونے والا نوروزہ ‎اجوکا"دوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول"ٹرنک ٹیلز"کے ساتھ اپنے اختتام کوپہنچ گیا۔

نوروزہ ‎اجوکا"دوستی انٹرنیشنل تھیٹرفیسٹیول"کے آخری روزشوکاآغازبھارتی شہرچندی گڑھ سے آئے مہمان نیلم مان سنگھ  کے مشہور کھیل "ٹرنک ٹیلز"سے ہوا،یہ کھیل دیکھنے والوں میں بین الاقوامی بھارتی فنکاروں کے ساتھ ساتھ،نامور بھارتی ہدایت کار کیول دھالیوال اوراٹلی کے فنکار پاؤلو بھی ہال میں موجود رہے۔

"ٹرنک ٹیلز" کے پہلے سین نے ہی حاضرین کو اپنی طرف متوجہ کر لیا جس میں چلتے ٹرنک کی آوازکے ساتھ ساتھ کریکٹر کے تاثرات نے بہت ساری کہانیوں کی روداد سنائی،اکڑبکڑ بمبے بو سے لے کر مچھلی جل کی رانی،اک دونی دونی دو دونی چار سے لے کر پانی پانی ہر جگہ پانی لیکن پین واسطے اک قطرہ نہیں کے درد نے حاضرین پرسحر طاری کردیا،کہیں بات کسان کی ہوئی تو کہیں اناج کی، بات چاند کی ہو تو ہر اس بندے کو چاند روٹی کی طرح نظر آئے گا جو بھوکا ہے اور تارے سبزی کی طرح،اس سین کی پرفارمنس پر ہال میں موجود حاضرین نے تالیاں بجا کر دل کھول کر داد دی-

بھارتی فنکار کی ٹرنک سے ماں کی اسکرٹ نکال کر پہن  کر ماں اور اپنی پیدائش کی منظر کشی نے سب کو اپنی ماؤں کی یاد دلادی جن کے پاس ماں نہیں وہ تو اشکبار نظرآئے-

نیلم مان سنگھ کااس موقع پرکہناتھاکہ پاکستان میرا اپنا گھر ہے،دوستی فیسٹیول میں پاک بھارت دونوں ملکوں کی دوستی کا حسین امتزاج نظرآیا،سرحد فن کو قید نہیں کر سکتی ۔

اجوکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہدمحمود ندیم نے فیسٹیول کے اختتام پر تمام فنکاروں اور حاضرین کا شکر یہ ادا کیاکہ جنہوں نے اس فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور شر کت کی اور مہمانوں کا حوصلہ بڑھایا-آخرمیں مہمانوں کو سویئنر اور سندھی اجرک پہناکرخراج تحسین پیش کیاگیا، فوئر ہال میں  ڈھول کی تھاپ پر علا قائی رقص اور پتلی تماشہ بھی عوام کے لیے پیش کیاگیا۔

اجوکا تھیٹر کا بین الاقوامی دوستی تھیٹر فیسٹیول  الحمرا آرٹس کونسل کے ہال نمبر ایک میں نو دن جاری رہاجو کل رات 17 نومبرکواپنے اختتام کوپہنچ گیا،لاہورآرٹس کونسل اور حکومت پنجاب کے تعاون سے منعقدہونے والے اس فیسٹیول میں 12 ممالک کے تھیٹر گروپوں نے حصہ لیا۔