بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، 10 ارب روپے کے ریلیف کی درخواست نیپرا میں جمع

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں ملے گا،پاور ڈویژن

Nov 18, 2024 | 09:55:AM
بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، 10 ارب روپے کے ریلیف کی درخواست نیپرا میں جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی صارفین کو 10 ارب روپے کا اریلیف دینے کیلئے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست سی پی پی اے نے نیپرا میں جمع کروائی۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی )سی پی پی اے (کی بجلی نرخ میں 1.02روپے فی یونٹ کمی کی استدعا کی گئی ہے،نیپرا اتھارٹی  درخواست پر سماعت کر کے اپنا فیصلہ سنائے گی۔

درخواست منظوری سے صارفین کو 10ارب روپے تک ریلیف ملے گا صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف دسمبر کے بلوں میں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : 100 غیر ملکیوں کو سزائے موت

اعلامیے کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف صارفین کو دسمبر کے بلوں میں ملے گا۔

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ زرعی اور 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پہ لاگو نہیں ہوتی۔