علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی: گورنر کے پی

وزیر اعلیٰ ہاؤس کی فنڈ کھانے اور نوکریاں بیچنے کی داستانیں عام ہیں: فیصل کریم کنڈی

Nov 18, 2024 | 10:09:AM

 (24 نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی۔

ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا فنڈ کھانے اور نوکریاں بیچنے کی داستانیں عام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی یونیورسٹیوں کے پاس تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں، جب تک وہ گورنر ہیں، یونیورسٹی کی ایک انچ زمین نہیں بیچنے دیں گے۔

گورنر نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ علی امین گنڈاپور وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے تو پریشانی ہوگی۔

مزیدخبریں