(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک اور امشا رحمان کے بعد ایک اورسوشل میڈیاانفلوئنسرکی نازیبا ویڈیووائرل ہوگئی۔
حال ہی میں وائرل ہونےوالی اس 12 منٹ کی ویڈیوکے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ ویڈیومبینہ طورپر انڈونیشین ای اسپورٹس اسٹار لیڈیا اونک کی ہے کیونکہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی لڑکی انڈونیشیائی ای اسپورٹس اسٹار لیڈیا اونک سے مماثلت رکھتی ہے۔
ویڈیو سامنےآنے کے بعد سوشل میڈیا پرنئی بحث چھڑگئی ہے، کئی صارفین کاکہنا ہے کہ یہ ویڈیو کلپ لیڈیا اونک سے ملتی جلتی دکھائی دیتی ہے جسے گیمنگ کمیونٹی میں لیڈیا سیٹیوان بھی کہا جاتا ہے،تاہم اس بارے میں ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے جس سے یقین کیا جائے کہ یہ ویڈیو واقعی لیڈیا اونک کی ہی ہے۔
لیڈیا اونک کا اصل نام لیڈیا سیٹیاوان ہے جو ای اسپورٹس اور گیمنگ کی دنیا کی ایک نمایاں شخصیت ہیں،ان کے انسٹاگرام اور ایکس (سابقہ ٹویٹر) جیسے پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالورز ہیں،اونک اسپورٹس کی برینڈ ایمبیسڈر کے طورپرلیڈیا کے انسٹاگرام پر 10 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں۔