(ویب ڈیسک)معروف اداکار ومیزبان شہریار منور آئندہ ماہ دسمبر 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔
شہریارمنورصدیقی کی شادی کے حوالے سے خبر معروف صحافی عرفان الحق نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارکباد دینے کاسلسلہ شروع ہوگیاجس میں ان کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
زندگی گلزار ہے، پہلی سی محبت، کچھ ان کہی اور حالیہ ڈرامہ اے عشق جنوں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہریار اپنی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے،تاہم سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شہریارمنورصدیقی کی دلہن اداکارہ ماہین صدیقی ہوں گی جو دوریاں،اگر اور دوبارہ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔
اگرچہ ماہین صدیقی اور شہریار منور نے اپنی شادی کے حوالے سے کسی قسم کا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی پوسٹس پر کافی متحرک نظر آتے ہیں۔