(جنید ریاض)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی نااہلی،پانچ سال بعد بھی سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے ہیلتھ پروفائل تیار نہ ہوسکے۔
ہیلتھ پروفائل تیار نہ ہونے کے باعث بچے بنیادی صحت اور نظر کی کمزوری جیسے مسائل سےدوچار ہیں،اسی فیصد سرکاری و پرائیوٹ سکولوں کے بچوں کے ابھی تک ہیلتھ پروفائل تیار نہیں کروائے جاسکے،سابقہ دور حکومت میں سکولز کے بچوں میں صحت کے مسائل کو دیکھتے ہوئے ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
ہیلتھ پروفائل میں بچوں کی نظر،قد اور صحت کا معائنہ کیا جانا تھا،معائنہ کیلئے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز کو بھی ہائر کیا جانا تھا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دوبارہ سکولوں کو ہیلتھ پروفائل تیار کرنے کی متعدد ڈیڈ لائن بھی دے چکا ہے،ڈیڈ لائن دینے کے باوجود سکولوں سے محکمہ صحت کی ٹیمز نے رابطہ تک نہیں کیا۔
دوسری طرف محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں میں بچوں کے ہیلتھ پروفائل کا ڈیٹا تیار کرنے کیلئے حکومت کی سرپرستی کی ضرورت ہے۔