(ویب ڈیسک) لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں ہول سیل اور پرچون سطح پر چاول اور مختلف دالوں کی قیمتوں میں 5 سے20 روپے تک کمی ہو گئی۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق دال مونگ کی قیمت میں 50 روپے، دال چنا کی ہول سیل قیمت میں 5 روپے جبکہ دودھ کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا۔
چاول باسمتی سپر (نیا) ہول سیل میں 10 روپے کمی سے245، پرچون میں 10 روپے کمی سے250، دال چنا (باریک) ہول سیل میں 5 روپے اضافے سے325، پرچون میں بغیر کسی تبدیلی کے 330 روپے فی کلو پر بر قرار ہے.
دال چنا (سپیشل) ہول سیل میں 5 روپے کمی سے350، پرچون میں 5 روپے کمی سے 355، دال مسور (موٹی) امپورٹڈ ہول سیل میں 5 روپے کمی سے255 روپے، پرچون میں 5 روپے کمی سے260، دال ماش (دھلی) ہوئی امپورٹڈ ہول سیل میں 15روپے کمی سے480 روپے، پرچون سطح پر 10روپے کمی سے490 روپے کلو ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ٹماٹر، لہسن اور لیموں کی قیمت میں اضافہ
سرکاری نرخنامے کے مطابق دال ماش چھلکے والی (امپورٹڈ) ہول سیل میں 15روپے کمی سے440، پرچون میں 10روپے کمی سے445، دال مونگ (چھلکے والی) ہول سیل میں 50 روپے اضافے سے335 روپے، پرچون میں بھی50 روپے اضافے سے340،کالا چنا (موٹا) لوکل ہول سیل میں 5 روپے کمی سے335، پرچون میں 5 روپے کمی سے340، کالا چنا (باریک) لوکل ہول سیل میں 5 روپے کمی سے315، پرچون میں 5 روپے کمی سے320 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔
سفید چنا (موٹا) امپورٹڈ ہول سیل میں 20 روپے کمی سے280، پرچون میں 20 روپے کمی سے290، بیسن کی ہول سیل میں قیمت335، پرچون میں 340 پر برقرار، دودھ 10روپے اضافے سے170روپے، چھوٹا گوشت ہڈی والا 1600روپے جبکہ بڑا گو شت ہڈی والا 800 روپے فی کلو پر برقرار رکھا گیا۔