ہمارے شوہربھی ہمارا مذاق اڑاتے ہیں جوہمیں سمجھ نہیں آتا، اشنا شاہ ،اریبہ حبیب

ہمارے ملازمین شوہروں کو یہ تاثر دینے کی کوشش رتے ہیں کہ وہ درست ہیں بیویاں غلط ہیں

Nov 18, 2024 | 14:40:PM
ہمارے شوہربھی ہمارا مذاق اڑاتے ہیں جوہمیں سمجھ نہیں آتا، اشنا شاہ ،اریبہ حبیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان اشنا شاہ اور ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ باقی شوہروں کی طرح ان کے شوہر بھی ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ان کے مذاق انہیں سمجھ نہیں آتے۔

اریبہ حبیب نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ذاتی زندگی اور مختلف معاملات پر کھل کرگفتگو کی۔

اریبہ حبیب نےاس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تب ماڈلنگ کے لیے آڈیشن دیا اور انہیں منتخب کرلیا گیا، شروع شروع میں ان کی والدہ نے پڑھائی کی وجہ سے ماڈلنگ کی مخالفت کی تھی لیکن ان کے والد نے انہیں اجازت دے دی،یوں ان کے ماڈلنگ کیریئر کی ابتدا ہوئی۔

اریبہ حبیب نے بتایاکہ میرے نزدیک ماڈلنگ اداکاری کے مقابلے میں بہتر ہے،اداکاری کرنے کے بعد مداح ہر اداکارہ کو بہو، بہن اور بیوی کے روپ میں دیکھنا پسند کرتے ہیں، پھر ماڈلنگ کریں تو تنقید ہوتی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دوسری ماڈلز و اداکاراؤں کی طرح انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، لوگ ان کے لباس پر انہیں مسلمان ہونے کے طعنے تک دیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ اور ان کے شوہر اسکول کے زمانے کے دوست تھے، آگے چل کر انہوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔

پروگرام کے دوران اشنا شاہ نے اریبہ حبیب سے سوال کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ ہمارےشوہر ہمارا مذاق اڑاتے ہیں؟ اس پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ بالکل وہ ہمارا مذاق اڑاتے ہیں۔

اس موقع پردونوں اداکاراؤں کا کہنا تھا کہ ان کے مذاق انہیں نہ تو سمجھ آتے ہیں اور نہ ہی وہ ایسے مذاق کو سمجھنے کی استعداد رکھتی ہیں۔

دونوں اداکاراؤں نے اس موقع پریہ بھی کہا کہ ان کے شوہر ملازمین سے ایک دوسرے کے متعلق دریافت کرتے رہتے ہیں اوران کے ملازمین شوہروں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ درست ہیں لیکن ان کی بیویاں غلط ہیں۔

اشنا شاہ اور اریبہ حبیب نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ نہ صرف ان کے بلکہ باقی خواتین کے شوہر بھی بیویوں کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں اور شوہروں کے ایسے مذاق بیویوں کو سمجھ نہیں آتے۔