’کوئی ٹف ٹائم نہیں دےسکتا‘چیئرمین پی سی بی کا بھارت کو دوٹوک پیغام
ایسا کوئی مسئلہ نہیں بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئے،ایونٹ پاکستان میں ہی منعقد کرائیں گے: پی سی بی چیئر مین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے۔کھیل اورسیاست الگ الگ چیزیں ہیں۔ہمیں کوئی ٹف ٹائم نہیں دے سکتا ۔بھارت کوتحفظات ہیں توہم سے بات کرے۔ہم بھارت کے تحفظات دورکریں گے ،ا تمام ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں۔چیمپئنزٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے،بھارت سے اب بھی اچھے کی امیدہے۔ہمارارابطہ صرف آئی سی سی سے ہے،ان کے جواب کاانتظارہے۔ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کا سوچنا ہو گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کیلئے سٹیڈیمز کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ، بھارت سے اب بھی اچھے کی توقع ہے ، کھیل اور سیاست الگ الگ چیزیں ہیں ، ہمیں کوئی ٹف ٹائم نہیں دے سکتا، اب بھی پاکستان میں چیمئنز ٹرافی کے لئے پر امید ہوں، پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے بس اس کے جواب کو انتظار ہے۔
ضرورپڑھیں:ون ڈے میں ہارکا بدلہ، آسٹریلیا کا پاکستان کو ٹی ٹونٹی میں کلین سویپ
انہوں نے کہا کہ ہم آئی سی سی سے رابطے میں ہیں ، پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں ڈریسنگ رومز سمیت تمام تعمیراتی کام کو مانیٹر کر رہے ہیں،ایسا کوئی مسئلہ نہیں کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہ آئے، تمام ٹیمیں پاکستان آنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دیں گے۔ عاقب جاوید چیمپئنز ٹرافی تک ہیڈ کوچ ہونگے۔