ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں سالانہ 13.11 فیصد اضافہ

گزشتہ سال اکتوبرمیں حجم 1.43 ارب ڈالر تھا،رواں سال اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالر کا سرپلس حاصل ہوا

Nov 18, 2024 | 15:53:PM
ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں سالانہ 13.11 فیصد اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)رواں سال ماہ اکتوبرکے دوران ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں سالانہ 13.11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق اکتوبر میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات سے 1.62 ارب ڈالرز زرمبادلہ حاصل ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال اکتوبرمیں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 1.43 ارب ڈالرز تھا جورواں سال  اکتوبر میں 35 کروڑ ڈالرز کا بڑا سر پلس حاصل ہوا،اس طرح پاکستان نے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات سے 6.14 ارب ڈالرز کمائے، جولائی تا اکتوبر ٹیکسٹائل برآمدات میں 10.44 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

دستاویزمیں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 5.56 ارب ڈالرز تھا، 4 ماہ کے دوران پیٹرولیم شعبے کی برآمدات سے 1.78 کروڑ ڈالر زرمبادلہ آیا۔

جولائی سے اکتوبر تک پیداواری شعبے کی برآمدات سے 1.43 ارب ڈالرز زرمبادلہ آیا،پاکستان نے 4 ماہ کے دوران غذائی شعبے کی برآمدات سے 2.36 ارب ڈالرز کمائے، 4 ماہ میں سب سے زیادہ اونی کپڑے کی برآمدات 1.75 ارب ڈالرز رہیں جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 1.35 ارب ڈالرز سے زائد رہا۔