ریڑھ کی ہڈی کے ٹیومر کی تشخیص اور علاج پر آگاہی سیمینار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ریڑھ کی ہڈی کے ٹیومر کی تشخیص اورعلاج کے بارے میں ایک بین الاقوامی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔
صدر ورلڈ فیڈریشن آف نیورو سرجریکل سوسائٹیز،پروفیسر آف نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ، ہیومینیٹیز کلینیکل اینڈ ریسرچ سنٹراٹلی فرانکو سرویڈی نے بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کی،سیمینار میں علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ریٹائرڈ سینیئر پروفیسر نوید اشرف نے خصوصی معاون کے طور پرشرکت کی،شعبہ نیورو سرجری کے ماہرین میں پروفیسرشہزاد حسین،پروفیسر نبیل چوہدری اور ڈاکٹر کاشف سلطان نے بطور گیسٹ شرکت کی۔
استقبالیہ خطاب میں پرنسپل ایف جی ایم سی/ ڈین نیوروسائنسز پروفیسر عبدالحمید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،پروفیسر بلقیس شبیرنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے بارے میں مختصربریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
پروفیسر فرانکو سرویڈی نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی بے مثال خدمات کا بخوبی اعتراف کیا،انہوں نے ریڑھ کی ہڈی کے ٹیومر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ اس ٹیومر کے باعث مختلف قسم کی دوسری بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں،انہوں نے سیمینار کے شرکاء میں آگاہی کے لیے آپریشنز کی کچھ ویڈیوزبھی دکھائیں اور بین الاقوامی نیورو سرجری کے تحت بہترین سہولیات کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔
پروفیسر نوید اشرف نے پروفیسر فرانکو سرویڈی کا سیمینار آمد پر شکریہ ادا کیا اور کامیاب سیمینار کے انعقاد پر پرنسپل ایف جی ایم سی/ ڈین نیوروسائنسز پروفیسر عبدالحمید کو مبارکباد پیش کی،ان کا کہنا تھا کہ نیورو سرجری ایک انتہائی حساس شعبہ ہے جس میں شدید بیمار مریضوں کی نگرانی کی جاتی ہے۔
اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم،ڈینز،فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی,سیمینار کے اختتام پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم نے شکریہ کے کلمات ادا کیے اور مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں ۔