(ویب ڈیسک )روس کا معروف بیلے ڈانسر ولادیمیر شکلیاروف عمارت سے گرکر ہلاک ہوگئی، 39 سالہ شکلیاروف زخمی ہونے کے بعد درد کُش دوائیں لے رہی تھی، کئی دن سے اُس کی حالت خراب تھی۔
کریملن کے مارِنسکی تھیٹرز نے ولادیمیر شکلیاروف کی ہلاکت کو فن کی دنیا کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے،کمپنی نے نیوز آؤٹ لیٹ فونٹینکا کو بتایا کہ شکلیاروف پانچویں منزل سے گرکر ہلاک ہوئی۔
شکلیاروف کی ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف اور پیر کو اُس کا آپریشن ہونے والا تھا، شکلیاروف 1985 میں سینٹ پیٹرزبرگ میں پیدا ہوئی،اُس نے 2003 میں مارِنسکی تھیٹر سے وابستگی اختیار کی اور 2011 میں اِس کا پرنسپل ڈانسر بن گئی۔
ایک بیان میں مارِنسکی تھیٹرز نے کہا کہ اُس کی موت ہمارے لیے بہت بڑا نقصان ہے،اُس نے بیلے ڈانس کی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف سے لکھوالیا ہے،اُس کے فن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنارناوت کی فلم"ایمرجنسی"،ریلیزکی تاریخ کااعلان ہوگیا