سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی کے بعد آج کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے اضافہ ہو گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 2لاکھ 69 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ،10گرام سونا 2144 مہنگا ہوکر 2لاکھ 31 ہزار 396 روپے کا ہوگیا ،عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2587 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ،ایک تولہ چاندی 3250 روپے پر برقرار ہے۔