توشہ خانہ 2 کیس: بشریٰ بی بی کی آئندہ عدم حاضری پر ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) توشہ خانہ 2 کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی،عدالت نے بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 نومبرتک ملتوی کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ملزمہ کی ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری کردیا،عدالت نے نوٹس میں کہا کہ ملزمہ کی عدم حاضری کی بنا پراس کے ضمانتی مچلکے ضبط کرلیے جائیں گے،بشریٰ بی بی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست طبی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر منظور کی گئی۔
عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی ہوگئی