(اشرف خان)ڈالر نے روپے کا کچومر نکال دیا، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں مہنگا ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 18 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.67 روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے پر بند ہوا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 82 پیسےپرپہنچ گیا۔
دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو اوپن مارکیٹ میں یورو 21 پیسے مہنگا ہوکر 293.18روپے ،برطانوی پاؤنڈ 44 پیسے اضافے سے 352.56 روپے ،یو اے ای درہم ایک پیسے بڑھ کر 75.97 روپے،سعودی ریال ایک پیسے کمی سے 74.17 روپے کا ہوگیا۔