سموگ میں کمی کے بعد ہوٹلز کا وقت 10 بجے تک کر دیا گیا 

Nov 18, 2024 | 19:34:PM

(کومل اسلم)پنجاب کی فضا بہتر ہونے پر ریستوران بارے پابندی ختم کر دی گئی ، اب ہوٹلز 4بجے کے بجائے 10 بجے تک کھلے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ ماحولیات نے ڈائن ان اور ٹیک آوے کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے ، ڈائن ان کھلے ماحول میں کرنے پر پابندی تاحال برقرار  ہے ،ٹیک آوے کی سہولت ساری رات  میسر ہو گی ،ڈی جی ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا  گیا ہے ،نوٹیفیکشن کے مطابق اوقات کار میں تبدیلیاں پورے پنجاب میں ہوٹلز اور ریستوران کے لیے کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں