سابق کرکٹرنذیر جونئیر شدید علیل،بیٹے کی اعلیٰ حکام سےعلاج کیلئے اقدامات کی اپیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیرشدید علیل ہوگئے، بیٹے نے علاج کیلئے اعلیٰ حکام سے فوری اقدامات کرنےکی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نذیر جونیئر شدید علالت کے باعث پیٹ میں پانی بھرنے لگا، چھاتی میں بھی انفیکشن ہوگیا،کمزوری کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔
صاحبزادہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نعمان نذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےکہا ہے کہ والد نذیر جونئیر کو فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے،والد کی طبعیت ناساز ہے اپنی طرف سے ان کے علاج معالجے کی کوشش کررہا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ابتدائی طور پر بہت ساتھ دیا تھا تاہم پچھلے تین چار سال سے ان کا علاج خود کروا رہا ہوں۔
انہوں نے پی سی بی اعلی حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ والد کے علاج معالجے کیلئے فوری اقدامات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور زمبابوے سیریز ،سکواڈ کا اعلان ہوگیا
سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں،نذیر جونئیر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں،نذیر جونئیر پاکستان کی جانب سے ڈبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے سپنر بھی ہیں۔
نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال پہلے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں: کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف تیسرا ٹی 20نہ کھیلنے کی وجہ بتادی