یو اے ای میں پاکستانیوں کیلئے ویزہ پابندیاں، وجوہات سامنے آگئیں

Nov 18, 2024 | 22:15:PM
یو اے ای میں پاکستانیوں کیلئے ویزہ پابندیاں، وجوہات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) پاکستانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے ویزہ لینے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، ویزہ پابندیوں کی وجوہات بھی سامنے آگئیں۔

 یو اے ای میں پاکستانی سفیر اور مقامی حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں یو اے ای حکام نے ویزوں کے بندش سے متعلق پاکستان کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے،اماراتی حکام کی جانب سے بتایا گیاکہ پاکستانی شہری سیاست اور احتجاجوں میں ملوث ہیں، پاکستانی سوشل میڈیا پر عرب عمارات حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہیں اور ان کا یو اے ای میں سوشل میڈیا استعمال مثبت نہیں ہے،حکام کا کہنا تھا کہ یو اے آئی میں نوکریوں کے خواہشمند بعض پاکستانی امیدوار ڈگریوں کی تصدیق جعلی طریقے سے کراتے ہیں، کچھ پاکستانی شہریوں نے جعل سازی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں ردوبدل کیا۔

عماراتی حکام نے مزید بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کا چوری، دھوکہ دہی، بھیک مانگنے، جسم فروشی اور منشیات میں ملوث ہونے کا تناسب دوسرے ملکوں سے زیادہ ہے اور یہ تمام ڈیٹا کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کے بعد پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی - دنیا
ٹیگز: