(24نیوز)ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری، راولپنڈی میں ڈینگی کا زیر علاج مریض ہسپتال میں چل بسا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں 64 نئے کیس سامنے آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 150 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ۔خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، صرف خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 269 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
دوسری جانب پنجاب میں بھی ڈینگی مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ساڑھے چار سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 11افراد جان سے گئے،مثبت کیسز کی شرح 1.66فیصد