موسم کے حوالے سے اہم خبر جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا۔تاہم شمال مشر قی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہا ڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے اور مختلف علاقوں میں مزید بارش امکان ہے۔اسلام آباد میں رات بھر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔خطہ پو ٹھو ہار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں تیزہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا کے شہروں دیر، چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، چارسدہ، کرم اور کو ہاٹ میں چند مقامات پر تیزہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں موسم سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا یہ کہنا بھی ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور :معمولی تلخ کلامی پر شاہدر ہ ٹاؤن میں 3بھائی قتل