بدترین مہنگائی۔۔حمزہ شہباز کا عوام کو لے کر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

Oct 18, 2021 | 10:30:AM

(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے عوام کو لے کر سڑکوں پر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کےخلاف حکومت کا محسابہ کریں گے اور منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مہنگائی اور مسائل کی وجہ سے یہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے ، حکومت نے مہنگائی سے سفید پوش طبقے کو مار دیا  ، حکومت آئی ایم ایف کی ہدایت پر نئے ٹیکسز لگا رہی ہے ، ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے سے زائد تک کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ،یوٹیلیٹی سٹوروں کے ساتھ عام مارکیٹ میں بھی گھی اور خوردنی تیل سمیت تقریباً ہر چیز کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںموبائل استعمال کیوں کیا۔۔؟بھائی نے بہن کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے 

مزیدخبریں